top of page

پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی حمایت یافتہ پارٹی ہے، میاں صاحب اور ان کے جہلم کے نمائندے ابھی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میں ڈرنے والا نہیں، اپنا حق لینا جانتا ہوں،چودھری تسنیم ناصر گجر

جہلم (دلنواز احمد)چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی حمایت یافتہ پارٹی ہے، میاں صاحب اور ان کے جہلم کے نمائندے ابھی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،ہم اکثریت سے جیتیں گے۔ حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میں ڈرنے والا نہیں، اپنا حق لینا جانتا ہوں۔ میں الیکشن میں کھڑا ہوں، میں کسی کے کہنے میں کسی کے حق میں نہیں بیٹھ رہا، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے بلال اظہر کیانی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جہلم کے ایک سابق جنرل(ر) کا بیٹا الیکشن لڑ رہا ہے، وہ کہتا ہے ہماری ڈیل ہو گئی ہے، ہم کو نہیں پتہ ان کی کس کے ساتھ ڈیل ہوئی ہے۔ ۔ چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیر اعظم ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے ہزاروں غریب خاندان مستفید ہو رہے، ان کی بہتر کفالت ہے، مستقبل میں مزدور کارڈ، کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر غریبوں کو 300 یونٹ فری بجلی اور دیگر سہولیات میسر کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وہ کام کیا جس سے مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کو زیادہ ریلیف ملا۔ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر کامیاب کریں، 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page