top of page

پاکستان میں 5Gسروسز کب سے شروع ہورہی ہیں؟

منگل 30 جنوری 2024

پاکستان میں 5G سروسز اگست میں شروع ہوں گی، نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستانی عوام کو خشخبری سنا دی ہے۔

پیر کے روز نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں موبائل سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جولائی یا اگست 2024 تک 5G سروسز شروع کی جائیں گی،حکومت 300MHz سپیکٹرم نیلام کرے گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق 5G کے آغاز سے پہلے پاکستان کے آپٹک فائبر نیٹ ورک کو بڑھانا ہوگا، اس وقت ملک بھر میں لگ بھگ 56,000 ٹاورز میں سے صرف 6,000 موبائل ٹاور آپٹک فائبر کیبلز سے منسلک ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے گزشتہ 5 مہینوں کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیے اپنی وزارت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور خاص طور پر اس شعبے کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لیے ٹیلی کام ٹریبونل کا قیام کا ذکر کیا۔

عمر سیف نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے تقریباً 250,000 موبائل فون برآمد کیے ہیں، جس سے تقریباً 200 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے، اس وقت تقریباً 35 مختلف برانڈز مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں فعال طور پر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page