top of page

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم الیکشن ، ڈاکٹرز عمل گروپ نے بلامقابلہ میدان مار لیا


*پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم الیکشن ، ڈاکٹرز عمل گروپ نے بلامقابلہ میدان مار لیا۔*

جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات میں ڈاکٹرز پیسفل گروپ کے صدر کے امیدوار ڈاکٹر عدنان نجب اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر سعید انور کی جانب سے اپنے کاغذات واپس لینے کی وجہ سے ڈاکٹرز عمل گروپ کے تمام امیدواران بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر ، ڈاکٹر شبیر اختر شاہ سینئر نائب صدر ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عامر سلطان جنرل سیکرٹری ، چائلڈ سیپیشلسٹ سول اسپتال جہلم ڈاکٹر نعیم غفار نائب صدر جہلم، آرتھوپیڈک سرجن لائف کیئر ہسپتال دینہ ڈاکٹر توقیر احمد نائب صدر دینہ ، ایم او ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ ڈاکٹر کامران ارشد نائب صدر سوہاوہ ، سینئر فیملی فزیشن کھیوڑہ ڈاکٹر اختر نجمی نائب صدر پنڈدادنخان ، فیملی فزیشن سرائے عالمگیر ڈاکٹر علی شوکت افتخار نائب صدر سرائے عالمگیر ، نساء کلینک چک خاصہ جہلم ڈاکٹر ابوزر اعظم جائنٹ سیکرٹری جہلم ، ایم ایس سول اسپتال پنڈدادنخان ڈاکٹر آصف حسین جائنٹ سیکرٹری پنڈدادن خان ، سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سید زبیر یونس كلینیكل سیکرٹری ، اے ایم ایس سول اسپتال جہلم ڈاکٹر توقیر ارشد فنانس سیکرٹری ، اے ایم ایس سول اسپتال سوہاوہ ڈاکٹر ارشاد علی تنیو انفارمیشن سیکرٹری ، میڈیکل آفیسر فوجی فاؤنڈیشن چکری راجگاں ڈاکٹر عبّاس علی سینٹرل کونسلر ، ظفر ہسپتال دینہ ڈاکٹر ظفر مغل سینٹرل کونسلر ، میڈیکل لیگل آفیسر جہلم ڈاکٹر ظہور الحق کیانی سینٹرل کونسلر منتخب ہو گئے۔اسی طرح پروینشل کونسلرز منتخب ہونے والے سینئر فیملی فزیشن ڈاکٹر روداب عرفان ، وومن میڈیکل آفیسر سول اسپتال جہلم ڈاکٹر حرا اسلام ، اور ڈاکٹر احمد حسن میڈیکل آفیسر سول اسپتال جہلم ہیں جبکہ چیف کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ سول اسپتال جہلم ڈاکٹر سرمد حفیظ ، ڈاکٹر طارق خان فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال جہلم ، اور فیملی فزیشن ڈاکٹر عمار علی ایگزیکٹو ممبرز کے طور پر منتخب ہوئے۔مذکورہ بالا تمام عہدے داران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیات اور ڈاکٹر عمل گروپ کے سپورٹرز کی جانب سے مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page