top of page

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے جہلم میں اپنے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے جہلم میں اپنے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

اور آج تمام امیدوران نے انتخابی نشان کے لیے اپنی ٹکٹیں ریٹرننگ افسران کو جمع کروا دیے ہیں

جہلم (وسیم تبریز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 2 قومی اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلی کے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جہلم کے صدر چوہدری محمد ھارون رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایک نظریاتی پارٹی ہے۔ ہم نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت کی سیاست لیکر پاکستان میں اترے ہیں۔ ہمارے تمام امیدواران سماجی رہنما ہیں اور دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ ضلع بھر میں ہمارے بیسیوں سستے تندور، ہوٹل، دستر خوان چل رہے ہیں۔ مستحق اور سفید پوش فیملیوں کو ماہانہ راشن دے رہے ہیں۔ہمارے امیدواران اس خدمت کے سفر کو الیکشن کے بعد بھی جاری رکھیں گے۔ ان شاءاللہ۔جہلم میں NA- 61 سے چوہدری محمد ھارون رفیق ، NA -60 سے سعیدہ ظفر ، PP -24 سے ظفر اقبال مغل ، PP- 25/26 سے ملک محمد افضل اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔اور آج تمام امیدوران نے اپنی ٹکٹیں ریٹرننگ افسران کو جمع کروا دیے ہیں۔






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page