جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر اگاہی کے مہینے کے طور پر منا رہا ہے۔ حسن خالد وڑائچ ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم نے بتایا کہ ثمن رائے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنک ربن پاکستان کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر کی اگاہی کے طور پر منا رہا ہے اس سلسلہ میں ضلع جہلم میں تمام فلاحی مراکز فیملی ہیلتھ کلینک، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس اور تمام دفاتر میں بریسٹ کینسر کی اگاہی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں آگاہی سیمینار، آگاہی واک، خصوصی میڈیکل کیمپس اور پمفلٹس کی تقسیم شامل ہیں اسی سلسلہ میں ماڈل فیملی پلاننگ سینٹر جہلم میں بریسٹ کینسر اگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں حسن خالد وڑائچ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین میں اموات کی ایک بہت بڑی وجہ ہے پاکستان میں ہر سال تقریبا 40 ہزار خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے فوت ہو جاتی ہیں جبکہ 90 ہزار نئے بریسٹ کینسر کے مریض سامنے آرہے ہیں پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کو عام کر کے ذاتی معائنہ کی تربیت اور ترغیب کو فروغ دے کر اس موزی بیماری کی جلد تشخیص اور علاج پر توجہ دی جائے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments