دلنوازاحمد Jhelumnews.uk
جہلم:: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ضلع جہلم سے فٹبال ٹیم کے ٹرائلز 24 جون کو ہوں گے
۔ وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم کے فٹبال کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 جون بروز ہفتہ منعقد ہوں گے
یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق حسین نے اس حوالے سے کی۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق نے کی
وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ضلع جہلم سے فٹبال ٹیم کے ٹرائلز 24 جون کو ہوں گے۔ وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم کے فٹبال کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 جون بروز ہفتہ منعقد ہوں گے یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید احمد نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق نے کی۔ اجلاس میں فوکل پرسن راجہ نقاش، تحصیل سپورٹس آفیسر، محکمہ ایجوکیشن، پنجاب یونیورسٹی، القادر یونیورسٹی اور فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 15 سے 25 سال کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فٹبال کے ٹرائلز میں شامل ہو سکتے ہیں کھلاڑی آن لائن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں اپنی رجسٹریشن بالکل مفت کروا سکتے ہیں۔ ان ٹرائلز میں سکولوں کالجوں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ ضلع بھر کے فٹبال کلبوں سے بلاتفریق کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسان طارق نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ اس پروگرام میں بہتر سے بہتر کھلاڑیوں کو سلیکٹ کر کے اعلی سطح پر مواقع فراہم کئیے جائیں گے اس لیے جہلم کا کوئی ہونہار کھلاڑی اس پروگرام سے محروم نہیں رہنا چاہئیے۔
Comments