top of page

ٹریفک آفس کے باہرایجنٹ مافیا۔DSPٹریفک چوہدری زبیر نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا دو ایجنٹوں کے خلاف FIRدرج

جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوۓ ڈی ایس پی چوہردی زبیر نے ٹریفک افس کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

جہلم (ڈاکٹر سیہل امتیاز خان سے )جہلم ڈسٹرکٹ پولیس افسر ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری زبیر نے ٹریفک افس کے باہر بیٹھے ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا دوسری تحصیلوں سے آئے ہوئے سادہ اور کم پڑھے لکھے افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں ٹریفک واڈن بلال ریڈر برانچ ڈسٹرکٹ ٹریفک افس نے نٸے لائسنس کے اجراء کے پیسے لے کر فائل تیار کرنے والے دو ایجنٹ بحکم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کروادی دونوں ایجنٹوں نے اعتراف کیا لائسنس فارمز پر ڈاکٹر فہد کی جعلی مہر لگا کر جعلی طریقہ سے فارم مکمل کیےجس کے 2400 روپے محمد کامران سے فاٸل

مکمل کرنے کےوصول کیے ڈی ایس پی نے کہا آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ ویژن کے مطابق ٹریفک لائسنس کے اجراء کو عام عوام کے لیے آسان کرنے کے لیے ڈاکٹر۔ محکمہ پوسٹ افس سمیت ساتوں دن سروس مہیاکی جا رھی ھیں۔ صبح سے رات تک ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس خدمات سرانجام دے رہا ھے۔ڈی ایس پی چوہدری زبیر نے مزید یہ بھی کہا ایجنٹ مافیا کاخاتمہ کرکے دم لے گے عوام سے اپیل ہے ایسے ایجنٹ مافیا کی نشان دہی کریں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لاٸی جائے


0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page