top of page

ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، ووٹ کے اخراج اور ووٹ کی منتقلی کیلئے درخواست دینے تاریخ میں توسیع

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، ووٹ کے اخراج اور ووٹ کی منتقلی کیلئے درخواست دینے تاریخ میں توسیع کر دی ہے  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج کوائف درستگی اور اخراج ووٹ کے لیے درخواست منتقلی کے لیے تاریخ میں توسیع کر دی اب شہری ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کے لیے 20 جولائی 2023 تک الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شہری اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر موبائل فون کے ذریعے 8300 پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں اور اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر درج کروایا جا سکتا ہے۔ شہری اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جسے پُر کر کے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں شہریوں کی رہنمائی کے لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم نمبر 21 استعمال کریں۔ اعتراض اور ووٹ کے اخراج کے لیے فارم نمبر 22 استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوائف کی درستی کے لیے فارم نمبر 23 دیا گیا ہے۔

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page