جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)سکول میں بچوں پر تشدد کرنے والے کا ٹرانسفر کسی دور دراز کے سکول میں کر دیا جائے گا۔محکمہ ایجوکیشن جہلم۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے گزشتہ روز ایک سرکلر جاری کیا۔جس میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کو ہدایت کی گئی کہ سکول میں کسی بچے کو مارنا نہیں۔اگر مارا گیا تو تشدد کرنے والے کو کسی دور دراز کے سکول میں جہاں سٹاف کی کمی ہے وہاں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔سکول میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔سکول میں رنگ و روغن کروایا جائے۔واش روم اور گراؤنڈ صاف ستھرے ہوں۔بچوں سے صفائی ستھرائی کا کام نہ کروایا جائے جو بھی اس کام میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام سٹاف کی حاضری بھی مکمل ہونی چاہیے۔چھٹی کی درخواست ڈی ڈی او سے منظور شدہ ہونی چاہیے۔تمام رجسٹر مکمل ہونے چاہیے۔گیٹ پر چوکیدار موجود ہونا چاہیے۔اگر سکول میں کینٹین موجود ہے تو وہ صاف ستھری اور اس میں موجود اشیاء فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے منظور ہونی چاہیے۔مندرجہ بالا نکات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے عدم تعمیل کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
top of page
bottom of page
Comments