پنڈدادنخان(راشد خان سے) واپڈا پنڈدادنخان سب ڈویژن میں سالانہ مینٹینینس کے سلسلہ کا آخری ہفتہ شروع
ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی ڈھوک گولا میں جاری کام کی انسپکشن کیلۓ موقع پر پہنچ گئے۔ انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی نے سالانہ مرمت کے کام کا موقع چیک کیا سیفٹی کے مکمل انتظامات کے ساتھ کام کرتے ہوۓ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اس دوران پنڈدادنخان میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او رشید احمد جمالی بھی ہمراہ تھے اس مرتبہ ایس ای آئیسکو چکوال وحید مراد کی ہداہت پر ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان نے ریکارڈ کام کراۓ اور تساہل پسند عملے کی طنابیں کھینچ کر رکھیں جسکی وجہ سےکافی مشکلات اور تنقید کا بھی سامنا رہا مگر انہوں نے صارفین کی سہولت اور مفاد کیلۓ کالی بھیڑوں کا محاسبہ جاری رکھا بجلی چوری کی روک تھام کیلۓ جواقدام متذکرہ بالا ایکسیئن نے کئے وہ مثالی ہیں راجہ مظہر جتوئی نے بلا تفریق ایکشن کے ذریعے سب ڈویثرن میں لائن لاسز میں کمی کے ساتھ ساتھ واپڈا بقایا جات کی ریکوری کیلۓ بھی موثرٔ اقدام کیۓ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انشاءاللہ آمدہ گرمیوں کے موسم میں بلا وجہ بجلی سپلائی تعطل کا شکار نہیں ہو گی اور نہ ہی صارفین کو کم وولٹیج سپلائی کی شکایت ہو گی کیونکہ شہر بھر میں لوڈ مینیجمنٹ کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں مناسب ہوا نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا عمل پورا کر دیا گیا ہے واضع رہے کہ چند روز قبل پنڈدادنخان سب ڈویثرن کے تمام ایس ڈی اوز کو تبدیل کر کے نئے ایس ڈی اوز کو تعینات کیا گیا ہے جنھیں چارج سنبھالنے پر ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان کی طرف سے خوش آمدید کیا گیا۔
Comments