دینہ ( رانا عاصم سے)واپڈا دینہ کی انتظامیہ کی نا اہلی، دینہ شہر اور گردو نواح میں جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار علاقہ مکینوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئے، لٹکتی ننگی اوربوسیدہ تاریں کسی بھی جانی و مالی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا دینہ کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دینہ شہر سمیت ملحقہ اور مضافاتی علاقوں میں لٹکتی بجلی کی ننگی اور بوسید و تاروں کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ ان بوسیدہ تاروں کی وجہ سے وولٹیج کی کمی بیشی معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے آئے روز صارفین کے برقی آلات و غیرہ خراب یا جل جاتے ہیں ان بوسیدہ تاروں کی وجہ سے بارش کے موسم میں متعدد بار دیواروں میں کرنٹ بھی آچکے ہیں۔ واپڈا دینہ میں آئے روز تاروں کی مرمت کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند رکھی جاتی ہے لیکن شہر کے گنجان آباد علاقوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں آج تک کسی اہلکار نے ان لٹکتی تاروں کو درست کرنا گوارہ نہیں کیا۔ صارفین نے آئیسکو چیف سے تاروں کی جگہ فور کور کوائل بچھانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہریوں کو سروں پر منڈلاتے خوف کے سائے ختم ہو سکیں
top of page
bottom of page
Comments