top of page

واپڈا دینہ کا انوکھا کارنامہ۔واپڈا دینہ نے غریب محنت کش کا بل ایک لاکھ چالیس ہزار بھیجا محنت کش کے ہوش اڑ گئے واپڈا کی جانب سے محنت کش پر چوری مقدمہ بھی درج کر وا دیا گیا

دینہ( ادریس چودھری)واپڈا دینہ کا انوکھا کارنامہ۔واپڈا دینہ نے غریب محنت کش کا بل ایک لاکھ چالیس ہزار بھیجا محنت کش کے ہوش اڑ گئے واپڈا کی جانب سے محنت کش پر چوری مقدمہ درج کر وا دیا گیا اس معاملہ میں ایس ڈی او واپڈا اور چند ملازمین کی آپس کے اختلاف بھی ہیں جس کی بنا پر محنت کش محسن کو نشانہ بنایا گیا محنت کش کی حکام بالا سے انصاف کی اپیل ۔محسن نامی محنت کش نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کے نام پر میٹر لگوانے کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروایا واپڈا والوں نے میٹر تو لگا دیا لیکن تین ماہ تک بل نا آیا اور جب بل آیا تو بل بجائے بیوی کے نام پر ہونے کے محنت کش کے نام پر بھیج دیا وہ بھی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کا اور اوپر سے چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا محنت کش کا حکام بالا سے انصاف کی اپیل۔ادھر واپڈا ذرائع کے مطابق محسن نے ان کے دو ملازمین سے رابطہ کر کے اپنے طور پر بوگس میٹر لگوا لیا۔ دونوں واپڈا ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page