top of page

واپڈا اہلکاروں کی بے حسی کے باعث کھیوڑہ شہر کا بڑا حصہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ وقت بجلی سے محروم

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk )تحصیل پنڈدادنخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بے قابو ،واپڈا اہلکاروں کی بے حسی کے باعث کھیوڑہ شہر کا بڑا حصہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ وقت بجلی سے محروم ،امین نامی لائن مین شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ،پرانا لاری اڈا کھیوڑہ سے مین جمپر خراب ہونے کے باعث بجلی دن 2بجے سے رات گئے تک بجلی بند رہی ،لائن مین امین پرمٹ دے گا تو کام کریں گے مینٹینس ٹیم کا موقف .تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور بالخصوص ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مینٹینس کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا کھیوڑہ پرانا لاری اڈا میں لگے ٹرانسفارمر کا جمپر دن 2 بجے خراب ہوا جس کے باعث شہر کا بڑا حصہ پراچہ کالونی ،پرانا کھیوڑہ ، سالٹ مائن کھیوڑہ ،مین بازار کھیوڑہ ،ریحان کالونی سمیت متعدد جگہ بجلی بند ہوگئی بار بار اطلاع کرنے کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی بے حسی کے باعث دن 2بجے سے لے کر آٹھ بجے تک بجلی کی سپلائی بند رکھی گئی امین نامی لائن مین کے علم میں سارا معاملہ ہونے کے باوجود کئی گھنٹے پرمٹ ہی نہ بن سکا جبکہ اس حوالہ سے مینٹینس ٹیم کا کہنا تھا کہ پرمٹ آئے گا تو کام ہوگا جبکہ عوام شدید گرمی میں زلیل و خوار ہوتے رہے عوامی سماجی حلقوںنے چیف ایگزیکٹیو آئسکیو اسلام آباد ،SEچکوال اور ایکسین پنڈدادنخان سے فوری محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بوجھ کر غفلت برتنے والے اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے ورنہ عوام پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری پنڈدادنخان اور چکوال سب آفس کے ذمہ داران پر ہوگی پنڈدادنخان واپڈا اہلکاروں کی بے حسی پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے



0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page