top of page

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح میں اضافے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

جہلم(رانا عاصم سے)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح میں اضافے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ حد رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو1500، کار سواروں کو 2500روپے،بس ڈرائیورز کو 10ہزار اور ٹر ک ڈرائیورز کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ دوران ڈرائیونگ لا پرواہی پر موٹر سائیکل، کار سوار کو 1500، بڑی گاڑیوں کو5ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے ،بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر موٹر سائیکل ڈرائیور ،کار چلانے والے کو 5ہزار،بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے 10ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جا رہاہے۔ مقررہ حد سے زیادہ وزن لوڈ کرنے پر مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز سے 10ہزار روپے،ایمر جنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 5ہزار روپے، مقررہ حد سے زیادہ مسافر سوار کرنے پر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 5ہزار روپے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1000ہزار روپے، سیٹ بیلٹ کے بغیر کار سوار کو 1500،مسافر بردار، ہیوی گاڑیوں کو 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل، کار سوار کو 500روپے،ایل ٹی وی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے2ہزار، مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 5ہزار روپے جبکہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل، کار اور ایل ٹی وی ڈرائیورز کو 2ہزار روپے جرمانہ، مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page