top of page
Writer's pictureJhelum News

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیور اور شرکائے تبلیغی اجتماع کے لئے ہدایات کر دیں

دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون )نے ڈرائیور اور شرکائے تبلیغی اجتماع کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ جن کے مطابق دوران سفر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے چند ہدایات پر عمل کریں چھت پر سواریاں ہرگز نہ بٹھائیں ورنہ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی اور گاڑی کو موٹروے سے نیچے اتارا جا سکتا ہے بڑی گاڑیاں سڑک کے انتہائی بائیں جانے سفر کریں تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور بار بار اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں سروس ایریاز میں موجود ہوٹل پیٹرول پمپ اور مساجد کے علاوہ موٹروے پر کہیں کھڑے نہ ہوںشرکائے اجتماع بستر سامان وغیرہ باندھ کر رکھیں- سفر کے اغاز سے پہلے اپنی گاڑی کا فیول، ایئر پریشر ،اضافی ٹائر اور ٹائر تبدیلی کے اوزار، لائٹس وغیرہ کی مکمل تسلی کر لیں۔ڈیوٹی پہ مامور افسران کی ہدایات پر عمل کریںکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page