top of page
Writer's pictureJhelum News

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کی عوام الناس کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری آگائی مہم کے سلسلہ میں گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں سیمینار کا انعقاد

جہلم (مصطفیٰ بٹ سے)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کی عوام الناس کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری آگائ مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں کثیر تعداد میں ڈرائیور حضرات نے شرکت کی انسپکٹر موٹر وے پولیس ابرار اسحاق نے شرکاء کو اگائی دی تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے عوام الناس کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگائی مہم جاری اگائی مہم کے سلسلہ میں گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا اگائی سیمینار میں انسپکٹر ابرار اسحاق اور سب انسپکٹر محسن رضا نے شرکاء کو اگائی دیتے ہوئے کہا کہ روڈز پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے اجتناب کریں سڑک کے ساتھ چلتے وقت ٹریفک کی مخالف سمت چلیں تاکہ ٹریفک سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انسپکٹر جنرل NHMP سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایت کی روشنی اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو SP نزاک علی کی زیرِ نگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے طلبأو طالبات،ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز کو محفوظ طریقے سے روڈ کراس کرنا، سڑک کے ساتھ ساتھ چلنا، چھوٹے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا، ہیلمٹ،ون ویلنگ،سیٹ بیلٹ اور گاڑیوں میں اوور لوڈنگ نہ کرنے پر پروجیکٹر کی مدد سے بریفنگ دی اور ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا۔NHMP سیکٹر نارتھ ٹو کی ٹیم انسپکٹر ابرار اسحاق، انسپکٹر نوید جرال، سب انسپکٹر محسن رضا نے اس موقع پر روڈ سیفٹی پیغامات کے مختلف بینرز اور سٹینڈیز آویزاں کیےسیشنز میں روڈ سیفٹی سے متعلقہ کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکأ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے افراد میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔ جس کو حاضرین نے سراہا۔ اس موقع پر جہلم کے نامور صحافی مصطفیٰ بٹ کو تعریفی شیلڈ دی گئی تمام اداروں کے سربراہان، چیف ایگزیکٹو، اڈہ مالکان ، جن میں قابلِ ذکر چیف ایگزیکٹو زمیندارہ ٹرانسپورٹ کمپنی چوہدری غلام سرور ، چوہدری علی گجر، گڈز ٹرمینل سید عامر شاہ چوہدری کامران سیمینار منعقد کرنے پر انسپکٹر ابرار اسحاق اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page