top of page

*نیا زمانہ نئے انداز پیدا کر*بیٹے کی امتحان میں ناکامی پر بھی ڈھول۔اور اب کامیابی پر بھی ڈھول بج گئے


سوہاوہ(تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk) تحصیل سوہاوہ کے گاؤں سوگیال میں گذشتہ برس گورنمنٹ کے دو سکولوں میں گرلز سکول اور دوسرا گورنمنٹ بوائز سکول میں نہم جماعت کا کوئی طالبِ علم یا کوئی بھی طالبہ کامیاب نہ ہو سکے جس کی بنیاد پہ سوگیال گاؤں کے نوجوان سماجی راہنما راجہ بابر کیانی نے احتجاج کرنے کا نیا انداز اختیار کیا اور ڈھول بجا کر دونوں سکولوں کے سوفیصد ناکام طلباء کے رزلٹ آنے پہ اپنی آواز بلند کی محکمۂ تعلیم اور حکامِ بالا کو متوجہ کیا اس جدید انداز کے احتجاج کو سوشل میڈیا اور قومی میڈیا نے بہت پذیرائی بخشی

اب ایک سال گزر جانے کے بعد راجہ بابر کیانی کے بیٹے کو ایک پرائیویٹ سکول کے استاد نے اڑھائی مہینے کی محنت کے بعد جب نہم کلاس کا امتحان دلوایا تو اس بچے نے ستر فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کر کے نہم کلاس میں کامیابی حاصل کی تو راجہ بابر کیانی صدر پریس کلب سوہاوہ نے استاد کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس پرائیویٹ سکول کے استاد کو گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر ڈھول کی تھاپ پہ ڈھوک امب سے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ سوگیال گاؤں میں اپنی رہائش گاہ تک لے کر آئے اور راستے میں استاد کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اہلِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد اس جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ساتھ شامل ہوئی

استاد کی محنت کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تھانہ سوہاوہ کے انسان دوست ایس ایچ او جناب فرخ ڈار بھی بذاتِ خود ڈھوک امب پہنچے اور استاد کو بہترین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرکے حوصلہ افزائی کی

شاید دنیا بھر میں یہ ایک مثال پیش کی گئی ہے کہ کسی استاد کی محنت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اس طرح جلوس کا اہتمام کرکے عزت افزائی کی گئی ہے جلوس میں پریس کلب سوہاوہ کے ممبران کے علاوہ علاقہ بھر کی مذہبی ، سماجی اور علم دوست شخصیات نے شرکت کی

یہ جلوس راجہ بابر کیانی کی رہائش گاہ پہ پہنچا تو وہاں ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے جلوس کا استقبال کیا اور گل پاشی کی گئی اور معزز مہمانوں کی تواضع کی گئی

وہاں موجود اساتذہ کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے تھے کہ محنت کرنے والے اساتذہ کی اس طرح بھی عزت افزائی کرنے والے موجود ہیں

اہلِ علاقہ کا یہ کہنا تھا کہ راجہ بابر کیانی صدر پریس کلب سوہاوہ نے استاد کی عزت افزائی کرکے ایک مثال قائم کی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page