top of page
Writer's pictureJhelum News

نیئر اعوان سے۔ پنڈدادنخان: پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، مال گاڑی نجی فیکٹری کے پاور پلانٹ کے لیے ساڑھے تین ہزار ٹن کوئلہ لے کر پنڈدادنخان پہنچ گئی

نیر اعوان۔ پنڈدادنخان: پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، مال گاڑی نجی فیکٹری کے پاور پلانٹ کے لیے ساڑھے تین ہزار ٹن کوئلہ لے کر پنڈدادنخان پہنچ گئی دو روز قبل ٹرین کراچی ساحل سمندر سے 50 کے قریب ڈبوں کو لے کر کھیوڑہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے، 30 کے قریب ڈبوں سے کوئلہ اتار لیا گیا ہے جبکہ باقی کوئلہ اتارنے کے بعد 50 بوگیوں کی یہ ٹرین آج رات کسی وقت ملکوال جنکشن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ مال گاڑی اس وقت پنڈدادنخان میں موجود ہے، پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقے سوڈی گجر میں ایک ایک درجن ڈبوں کی صورت میں قریبی نجی فیکٹری کے قریب لے جا کر کوئلہ اتارا جا رہا ہے۔ مال گاڑی میں ساڑھے تین ہزار ٹن کوئلہ ہے جس کو کراچی پورٹ سے لانے کے لیے کم از کم 80 بائیس ویلر ٹرالروں کی ضرورت اور پانچ کروڑ کے قریب اخراجات کا تخمینہ تھا جبکہ پاکستان ریلوے کا ایک ہی انجن 60 سے 70 کلومیٹر تین دن میں ٹرین کو لے کر کھیوڑہ پہنچا جس سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا کرایہ حاصل ہوا

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page