top of page

نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے دو دوست ڈوب گئے۔دونوں جاں بحق، نعشیں برآمد


تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk سرائے عالمگیرنہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے دو دوست ڈوب گئے۔دونوں جاں بحق، نعشیں برآمد :تفصیلات کے مطابق دو دوست رئیس اور رافع نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ اپرنہر جہلم میں ڈوبنے والے دونوں دوستوں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سرائے عالمگیر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان نہر اپر جہلم میں ڈوب گئے تھے، واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں دوستوں کی ڈیڈ باڈیز نہر اپر جہلم سے برآمد ہو گئی ہے۔ دونوں دوست گھر سے نہر میں نہانے کے لیے آئے تھے، دونوں دوستوں کا تعلق نواحی علاقہ معصوم پور سے ہے۔ ڈوبنے والوں کے نام رئیس اور رافع ہیں، دونوں نوجوانوں کی عمریں 14 سے 15 سال ہیں۔ ریسکیو نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page