پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر )انس کی ڈیڈ باڈی کا ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن 9 دن بعد ختم ۔9 دن مسلسل آپریشن جاری رھا لیکن انس کی ڈیڈ باڈی نا مل سکی جس کا افسوس ھے ریسکیو آفیسر ملک ارشد بلوچ ۔ 11 جون 2023 کو دریائے جہلم میں ڈوبنے والے انس کی ڈیڈ باڈی تا حال نا مل سکی ریسکیو آپریشن 9 دن جاری رھا آرمی سمیت منگلا سے ٹیمیں آئیں لیکن انس کی ڈیڈ باڈی نا مل سکی ۔ریسکیو1122 کی ٹیم کی یہاں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ھے 9 دن لگاتار رات گئے اپنی جان پر کھیل کر ریسکیو1122 کی ٹیم ملک ارشد بلوچ صاحب کی قیادت میں سرچ آپریشن کرتی رھی شدید گرمی میں دریا کے تیز بہاؤ میں ریسکیو1122 کی ٹیم نے ہمت نا ہاری سیفٹی انچارج ملک محمد ارشد بلوچ صاحب سے ہماری گفتگو ھوئی انہوں نے 9 دن کی ڈیٹیل بتائی کس طرح کہاں کہاں تک ہماری ٹیم مشکلات کے باوجود سرچ آپریشن میں مصروف رھی ایک دن ہم بھیرہ والی سائیڈ سے آ رھے تھے کہ پتھر ندی کے قریب ہماری کشتی خراب ھو گئی رات کے ساڑھے نو بج رھے تھے دریا کی تیز لہروں آندھی میں ہمیں بہت مشکل کا سامنا کرنا رات آندھی تیز لہریں کشتی بیج منجھدار خراب ھو گئی ہم نے فورآ دوسری بوٹ کو کال کی لیکن اس کو پہنچنے میں بھی ڈیڑھ گھنٹہ لگ گیا ہم نے ہم نہیں ہاری ایسے نوجوان ایسے محکمے ہمارا فخر ہیں جو امیر غریب سب کےلئے اپنی جان ہتھیلی پہ لے کر ڈیوٹی کرتے ہیں ۔آج ریسکیو آپریشن اختتام پذیر ھوا اللہ رب العزت انس کے گھر والوں کی مشکلات دور کریں ان کےلئے آسانیاں پیدا کریں آمین یا رب العالمین۔ایک مرتبہ پھر ریسکیو1122 کی پوری ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے پوری کوشش کی باقاعدہ ایک گاڑی اور پوری ٹیم 9 دن 24 گھنے دریا پر رھی اللہ پاک ریسکیو1122 کی ٹیم کو ہمیشہ سلامت رکھیں آمین یا رب العالمین
Comments