top of page

نوجوانوں کے لئے خوشخبری،یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں 6 ویں تعلیمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد



جہلم ( مصطفیٰ بٹ سے ) یورپ میں پڑھنے اور رہنے کے خواہش مند پاکستانیوں نوجوانوں کیلیۓ خوشخبری یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں 6 ویں تعلیمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں یورپی یونین کے تمام اہم تعلیمی ماہرین، یونیورسٹیوں، بزنس اسکولوں کے سربراہان اور یورپی یونین کے تمام ممالک کے وزرائے نے یورپین ایجوکیشن ایریا کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور یورپی یونین کی تعلیمی پالیسیوں پر متعدد فیصلے کیے جہلم سے تعلق رکھنے والے عدیل خان نے خصوصی شرکت کی .اس سال اس کانفرنس کی خاص بات یہ رہی کے پہلی بار کسی پاکستانی نے اس میں شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے طلباء کے مسائل کو یورپی اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا۔ عدیل خان، جو MAKY EDUCATIONAL SERVICES UK کے ڈائریکٹر ہیں انہیں یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن نے خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی وہ یورپی یونین ایجوکیشن ایریا میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں. عدیل خان نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی یونین کے حکام کو تجاویز پیش کی کہ پاکستانی طلباء کے لیے یورپین بزنس اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی مواقع فراہم کیۓ جائیں انہوں نے یورپی یونین کی کمشنر ایلیانا ایوانووا اور اسپین کے وزیر تعلیم خوسے مینوئل سے ملاقات کی اور پاکستانی طلباء کو سٹڈی ویزا کے حصول اور یورپی ممالک کے سفارتخانوں سے تاخیر کا سامنا کرنے والی مشکلات پر بات چیت کی انہوں نے پاکستانی طلباء کے لیے ایک خصوصی امیگریشن پروگرام کی سفارش کی جسے " EU EduMig " کا نام دیا گیا ہے.اس پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوان بڑی تعداد میں یورپ کا سٹوڈنٹ اور ورک ویزہ حاصل کر سکیں گے عدیل خان جن کا تعلق جہلم سے اور عرصہ 15 سال سے دبئی ، یوکے اور یورپ میں اپنے کامیاب کاروبار چلارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان لیگل امیگرنٹس کے ذریعے یورپی ممالک میں تعلیم بھی حاصل کیں اور روزگار بھی کمائیں ۔





0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page