top of page
Writer's pictureJhelum News

ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری پر11 اگست کو جہلم بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ حافظ عبدالحمید



ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری پر11 اگست کو جہلم بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ حافظ عبدالحمید عامر

مرکزی جمعیت اہل حدیث کی ہدایت پر ضلع بھر کی مساجد میں اس کے حق میں قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔

جہلم(محمد زاہد خورشید )11 اگست کو جہلم بھر میں ’’ناموس صحابہ و اہل بیت و امہات المومنین بل‘‘ کی منظوری پر یوم تشکر منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے یہ بل قومی اسمبلی میں متفقہ منظوری کے بعد سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا، جسے اب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالاکبر چترالی، سینیٹر محمد مشتاق اور دیگر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ 7 اگست کا دن اہل پاکستان کے لیے بے حد خوشی اور مسرت کا تھا، جس دن سینیٹ کے اجلاس میں یہ بل منظور ہو گیا جس نے کروڑوں پاکستانیوں کے ایمان کی ترجمانی کر دی ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے صدر مملکت سے پاس کروا کر نافذ کروایا جائے جس کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے ارکان کو اسی ایمانی جذبے و جوش کے ساتھ کمر بستہ ہو کر تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page