top of page

ناقص زرعی ادویات کی سیل کے خلاف محکمہ زراعت کا ایکشن.سنگھوئی میں کاروائی 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جہلم(نامہ نگار)ناقص زرعی ادویات کی سیل کے خلاف محکمہ زراعت کا ایکشن، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بشریٰ صدیق زراعت آفیسر جہلم نے مختلف زرعی ادویات کی دکانوں کے اچانک وزٹ کرتے ہوئے مختلف ادویات کے نمونے لے کر لیبارٹری میں بھیجے اور لیبارٹری سے ناقص ادویات کے ثابت ہونے پر سنگھوئی میں کاروائی کرتے ہوئے پیسٹی سائڈ ایکٹ 1971 کے مطابق دفعات 21-A / 21.1 اور 21-2(b) کے تحت اویس فیاض اور اسحاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ڈاکٹر بشریٰ صدیق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی طرف سے ناقص ادویات کی فروخت کے حوالہ سے سخت ترین اقدامات کا حکم ہے، جن لوگوں نے زرعی ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنا ہے انہیں ناقص اور دو نمبر ادویات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page