نیلسن ( عبدالغفور کشفی )
مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما کی برنلے آمد - دیگر رہنماوں سے ملاقات - ملکی سیاسی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال - تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے سینئیر رہنما ناصر ڈار جو آجکل برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں برنلے تشریف لائے اور مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری رشید بٹ جو پہلے سے یہاں موجود ہیں سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر چوہدری سکندر نواز نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا اور دیگر لیگی رہنماوں چوہدری طاہر سلطان ، سولسٹر چوہدری طاہر مشتاق ، ملک طاہر ، سردار عادل خورشید، چوہدری بابر اور مظہر چوہدری کو بھی مدعو کر لیا - یہ ملاقات ایک میٹنگ کی شکل اختیار کی - ضلع جہلم کی مقامی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر ڈار نے کہا کہ ضلع جہلم ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کا تھا اور اب بھی مسلم لیگ ن ہی آئندہ الیکشن میں یہاں کامیابی کے جھنڈے گاڑی گی - ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا لیکن قیادت ضلع بھر میں قومی و صوبائی جس جس امیدوار کے حق میں فیصلہ دے گی ہم اس کی حمایت کریں گے- انہوں نے مزیدکہا کہ لیگی قیادت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف انشاءاللہ جلد پاکستان پہنچیں گے - ن لیگ جہلم سٹی کے جنرل سیکرٹری رشید بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ الیکشن میں حادثاتی طور پر جہلم میں جیتی پر اب جہلم میں پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں - اس موقع پر موجود تمام لیگی رہنماوں نے سویڈن میں ہونیوالے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور متفقہ بیانیے میں کہا کہ مغربی ممالک کو ایسے وااقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ امت مسلمہ کیلئے قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے -
Comments