top of page

ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل پرغیرنمونہ نمبر پلیٹ لگا نے والا ملزم گرفتار

جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل پرغیرنمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتار،تفصیلات کےمطابق سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طلحہ کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد طلحہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد،جبکہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدخضر حسن کو گرفتار کر لیا،ملزم موٹر سائیکل پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page