top of page

نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کا عمل شروع ھو گیا


(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی سے بجلی چوری، اوورلوڈنگ کے مسائل حل کرنے کا مشن، آئیسکو ،لیسکو میں پہلے مرحلے میں ایڈوانس میٹرنگ پرکام شروع کردیا گیا،

آئیسکو حکام کے مطابق شہر میں نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا ہے، بلنگ آن لائن ہوگی، صارفین بجلی کی کھپت کو خود مانیٹرنگ کریں گے، مستقبل میں ٹرانسفامذژر، میٹر کے جلنے کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا، لوڈ زیادہ ہو تو ایک ٹن کے ذریعے ٹرانسفارمر کا لوڈکم کردیا جائے گا،زیادہ لوڈ لینے پر پہلے آٹو میسج ملے گا عملدآمد نہ نہ کرنے کی صورت میں ٹرانسفارمر ٹرپ ہوجائے گا۔

آئیسکو 2 سال کے دوران 18 لاکھ میٹرز کو اے ایم آئی پرشفٹ کرے گا، اے ایم آئی سے بل نادہندگان کی بجلی آٹو ٹرپ ہوجائے گی،ڈور ٹو ڈور کی بجائے کنٹرول رومز سے ہی نادہندگان کی بجلی بند ہوجائے گی، میٹر لگنے کے بعد صارفین کو آن لائن ایپلی کیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کا عمل بجلی چوری کی روک تھام کے لئے لگایا گیا ،میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہو گی اس میں کیمرہ نصب کیا گیا ہے، بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سپلائی بند کر دی جائے گی، بل ادائیگی کے بعد ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر خودکار طریقے سے دوبارہ چلے گا، ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کے بعد ریڈنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ خبر بھی گردش کررہی ہے کہ ڈیجیٹل واپڈا کا سفر شروع میٹر ریڈر سمیت بہت سارے لوگ فارغ ہونے والے ہیں گورنمنٹ نئے "ڈیجٹل آٹو کنٹرولمیٹر" لگا رہی ہے جس کا آغاز اسلام آباد، راولپنڈی سے کر دیا گیا ہے۔

بل ادا نہ کرنے پر کنٹرول روم سے سپلائی بند کی جا سکتی ہے ،یہ میٹر ریڈنگ بھی خود کار سسٹم کے تحت واپڈا کوبھیج دیتا ہے، لہذا اب میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واپڈا کا 70فیصد اسٹاف ختم کر دیا جائے گا 30 فیصد مخصوص لوگ ہی کام کریں گے وہ بھی کانٹریکٹ سسٹم پر ایک سال سے ڈیڑھ سال کے عرصے میں یہ تمام کام مکمل کر لیا جائے گا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page