top of page
Writer's pictureJhelum News

نئی مردم شماری میں ضلع جہلم قومی اسمبلی کی ایک نشست سے محروم ہو گیا۔امیدواروں کے چہرے مرجھا گئے

جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) نئی مردم شماری میں ضلع جہلم قومی اسمبلی کی ایک نشست سے محروم ہو گیا، نشست کم ہونے سے سیاست دانوں کے چہرے لٹک گئے۔قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تخصیں کے لیے الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کے طے شدہ رولزز کے مطابق مردم شماری 2023 کے مطابق جہلم کی کل ا?بادی 13 لاکھ 82 ہزار 308 بتائی گئی ہے ،اس طرح آبادی کے تناسب سے صوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں جبکہ قومی اسمبلی کی صرف 1 نشست ہو گی۔ایک نشست کی وجہ سے سیاست دانوں کے چہرے لٹک گئے۔ ممبران قومی اسمبلی کے امیدواران نے 2023 میں ہونے والی مردم شماری پر بھی نکتہ چینی شروع کر دی ہے۔ نشست کی کمی سے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، تحریک لبیک پاکستان، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سمیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا فیصلہ کرنا سیاسی جماعتوں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہو گا جبکہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ٹکٹ جاری ہونے اور امیدوار نامزد ہونے کے بعد امیدواروں کے لیے بہت بڑا امتحان شروع ہو جائے گا۔تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال، عیسیٰ وال سے تحصیل سوہاوہ کے علاقہ پڑی درویزہ پہنچنے میں کم ازکم ایک دن کا وقت درکار ہوتا ہے جوکہ کسی صورت ممکن نہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست ختم ہونے سے سیاسی جماعتوں کا بہت بڑا امتحان شروع ہونے جا رہا ہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page