top of page

میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیوں پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk)مزدور کی کم عمربیٹی میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیوں پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، مجھے یا میرے خاندان کے کسی فرد کو نقصان پہنچا تو تمام تر ذمہ داری راجہ علی اور خواجہ طلحہ پر عائد ہوگی آئی جی پنجاب کو زرویشہ شاہد کی طرف سے دی گئی درخواست کا متن۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان محلہ عالم شاہ کے رہائشی شاہد محمود کی کم عمر بیٹی میٹرک کی طالبہ زرویشہ شاہد نے آئی جی پنجاب کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا والد ایک مزدور آدمی ہے جس سے ہم چار بہن بھائیوں سمیت خاندان کی کفالت کرتے ہیں زرویشہ شاہد کا کہنا ہے کہ راجہ علی سلفی اور خواجہ طلحہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ ماہ پہلے سے میرے موبائل پر کال اور میسجز کرکے تنگ اور پریشان کررہے ہیں سکول سے آنے جانے کے اوقات کار میں اکثر آوازے کستے ہوئے پریشان کرتے ہیں اکثر میرا پیچھے کرنے پر منع کرنے سے پستول تان کر جان سے مارنے کی دھکیوں پراتر آئے تھانہ پنڈدادنخان نے طالبہ کی مدعیت میں دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page