top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

میونسپل کمیٹی دینہ۔ 5 افسران سے محروم۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے دربدر۔ اعلی حکام خاموش

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) تحصیل دینہ کے انگنت مسائل کا حل ڈپٹی کمشنر جہلم کے پاس ہے عوام ایک عرصہ دراز سے زہنی اذیت کا شکار ہو چکی ہے جس دفتر میں بیک وقت پانچ آفیسر میسر نہیں ہونگے وہ لوگوں کی کیا خدمت کرے گا بدقسمتی سے ہماری میونسپل کمیٹی دینہ پانچ آفیسرز سے محروم ہے لیکن عوام کو معلوم نہیں کہ ان کا مسئلہ حل کیوں نہیں ہوتا ٹھیک 3 جنوری کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ رحلت فرما گئے تھے خلاف توقع اج تک یہ پوسٹ خالی ہے دیگر آفیسران موجود تھے لہذا کام کسی حد تک چلتا رہا اب میونسپل کمیٹی دینہ ایم او آئی سے محروم ہے اسی طرح چند ماہ سے ایم او آر کی سیٹ بھی خالی ہے فنانس میٹرز کو ڈیل کرنے والا آفسیر ایم او ایف بھی موجود نہیں ہے ستم ظریفی ایک عرصہ دراز سے ایم او پی کی پوسٹ بھی خالی ہے درج بالا آفیسران گریڈ 17 کے ہیں درج بالا حقائق کے پیش نظر میونسپل کمیٹی دینہ اپنا کام کیسے جاری رکھ سکتی ہے درج ذیل مسائل کا تعلق مذکورہ آفیسران سے ہے مثلاً واٹر سپلائی صفائی جملہ سروسز تجاوزات کے خلاف ایکشن لینا جملہ پراپرٹی مالکان کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا تمام شعبوں کی ماں فنانس ہوتی ہے ایم او ایف کے بغیر کیسے کام ہوگا کمرشل بلڈنگ کا نقشہ غیر قانونی بلڈنگ کے خلاف ایکشن لینا وغیرہ وغیرہ اس سب مسائل کا مزکورہ آفیسران سے تعلق ہے فنڈز کی دیکھ بھال کون کرے گا فندڈ میں مزید اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے درج بالا حقائق بلاشبہ انتہائی تلخ ہیں مذکورہ آفیسران کے نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل دینہ ضلع جہلم کی واحد تحصیل ہے جہاں ایک بھی آفیسر نہیں ہے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر میونسپل کمیٹی دینہ کو مزکورہ آفیسران مہیا کریں تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ سانس لے سکیں مقام افسوس ہے کہ موجودہ میونسپل کمیٹی دینہ کی حالت کو دیکھ کر تحصیل کا سربراہ بھی خاموش دیکھائی دیتا ہے کاش ان کی بھی نظر اس نازک مسئلے پر مبذول ہوتی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page