top of page

میونسپل کمیٹی دینہ کی لاپرواہی نا اہلی،مین چوک کے بڑے نالے میں بچے بوڑھے،خواتین گر کر زخمی ہونے لگے

دینہ(نثار احمد مغل) انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کی لاپرواہی نا اہلی کی وجہ سے مین چوک کے بڑے نالے میں بچے بوڑھے اورخواتین گر کر زخمی ہو رہے ہیں ۔کسی وقت بھی کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے ۔کوئی سرکاری ملازم ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔افتخار احمد مغل سابقہ کونسلر او ر عوامی سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس نالے پر ڈھکن یا پڑیا ں لگائی جائیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میونسپل کمیٹی دینہ نے نالوں کی صفائی کرائی جس کے دوران مین چوک پوسٹ آفس کے قریب اور سبزی منڈی کے راستہ کے سامنے بڑے نالے سے پڑیاں نہ لگائی جس کی وجہ سے اکثر روز بچے ،بوڑھے خواتین خاص طور پر پردہ دار خواتین اس نالہ میں گر کر زخمی ہو جاتی ہیں اور کسی وقت بھی کوئی جانی نقصان یا کوئی معذور ہو سکتا ہے جس پر میونسپل کمیٹی دینہ کے سابقہ کونسلر ز افتخار احمد مغل ،راجہ ساجد نواز ،قیصر خوشحال ،تنویر احمد عرف چھگو ،رائو محمد صدیق اور عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس نالہ کو پڑیوں یا ڈھکن سے فوری بند کیا جائے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی دینہ ہو گی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page