top of page

میونسپل کمیٹی دینہ فیملی پارک کونوجوانوں کے لیے6:00 بجے صبح واک کے لیے کھول دیاگیا۔نوجوان طبقہ خوش


رپورٹ! پروفیسر خورشید ڈار

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار) میونسپل کمیٹی دینہ کا احسن اقدام ۔ فیملی پارک نوجوانوں کے لیے بھی اوپن نوجوان طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

میونسپل کمیٹی دینہ فیملی پارک کو اب نوجوانوں کے لیے بوقت چھ بجے صبح واک کے لیے کھول دیا گیا ہے ہاکی گراؤنڈ کے قریب میونسپل کمیٹی دینہ نے فیملی پارک قائم کر رکھا ہے اس پارک میں ہر سہولت موجود ہے تقریباً 5 ملازم ہو وقت اس کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں شہر دینہ کے نوجوان جب صبح واک کے لیے جاتے تھے تو ان کو پارک کے اندر واک کی اجازت نہ تھی چنانچہ موجودہ ہیڈ کلرک میاں سہیل نے نوجوانوں کی اس پابندی کو غیر اخلاقی قرار دیا اور بلدیہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ صبح چھ بجے سیر کے لیے پارک کے دروازے کھول دیا کریں اب نوجوان خوشی سے سیر کرتے ہیں اس بات کا کریڈٹ بلاشبہ میاں سہیل کو جاتا ہے موجودہ ہیڈ کلرک نے مروجہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے مین چوک دینہ تا آسی ٹریول ایجنسی تک سروس روڈ پر رکشے کاریں ریڑھیاں وغیرہ کے کھڑے ہونے پر پابندی لگا دی ہے اب موجودہ سروس روڈ کا مقابلہ اسلام آباد سے کیا جا سکتا ہے ایسے کام کر کے میونسپل کمیٹی دینہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page