top of page

میونسپل کمیٹی جہلم کے عملہ کی طرف سے غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف کاروائی کا آغاز،نوٹس جاری



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) میونسپل کمیٹی کے عملہ کی طرف سے غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ، پہلے مرحلہ میں باڑوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر جہلم نے میونسپل کمیٹی کی حدود میں غیرقانونی بھینسوں کے باڑے قائم کرنے پر دفعہ 144 کا نفاد کر دیاتھاب اور شہری حدود میں قائم باڑوں کو میونسپل کمیٹی کی حدود سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے ۔ جس پر عمل در آمد کرنے کیلۓ میونسپل کمیٹی کے عملہ نے تمام بھینسوں کے باڑوں کے مالکان کو تحریری نوٹسز وصول کروا دیے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات اور نوٹسز میں جاری ہدایت نامہ پر مقررہ تاریخ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر انتظامیہ کی طرف سے ان باڑوں کے خلاف قانونی ایکشن کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ھے کہ بھینسوں کے باڑوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کے احکامات پر عمل درآمد ھونے سے شہر کا ماحول صاف و شفاف ھو گا اور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ھو گا ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page