top of page

میونسپل کمیٹی جہلم کو صفائی ستھرائی کیلئے ایک ارب سے زائد کی مشینری مہیاکر دی گئی



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) میونسپل کمیٹی کو صفائی ستھرائی کیلئے ایک ارب سے زائد کی مشینری مہہیار دی گئی ، جہلم شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا میرا مشن ھے ، ڈپٹی کمشنر جہلم تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی کاوشوں سے شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کو ایک ارب سے زائد مالیت کی وہیکلز اور دوسری مشینری مہیا کر دی گئ ھے جس میں 5 منی ٹرپرز، 4 گاربیج کولیکٹررز، منی شاول اور ایک مکینیکل سویپنگ مشین پر مشتمل جدید ترین مشینری میونسپل کمیٹی کے حوالے کی گئیں ہیں ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ جہلم شہر کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانا میرا مشن ھے اور اس مقصد کیلۓ دن رات دل وجان سے کام کیا جارہا ھے ۔ شہریوں سے اپیل ھے کہ وہ بھی اس سلسلہ میں اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کو صاف شفاف رکھنے میں اپنا رول ادا کریں اور اپنوں بچوں کیلئے شہر کو خوبصورت اور صاف شفاف بنائیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page