top of page

میرپور سے سینکڑوں کارکن قافلوں کی شکل میں نوازشریف کے استقبال کے لیے روانہ ہوں گے ،الیاس راجپوت

Jhelumnews.uk


منگلا( آصف محمود چودھریJhelumnews.uk)مسلم لیگ نون میرپور ازاد کشمیر کے سینیئر نائب صدر راجہ محمد الیاس راجپوت کی منگلا میں امد قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرپور سے بھرپور طریقے کے ساتھ سینکڑوں کارکن قافلوں کی شکل میں قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہوں گے تاریخی استقبال کیا جائے گا ضلع میرپور کی بھرپور شرکت ہوگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا تھا ہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا تھا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اب پھر نواز شریف ملک کو مشکل سے نکالیں گے عوام سے مہنگائی کا طوفان ختم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر سینیئر صحافی اصف محمود چوہدری منگلا پریس کلب کے سیکرٹری مالیات نوجوان صحافی واصف اقبال چوہدری جوائنٹ سیکرٹری شیخ ساجد محمود اور دیگر موجود تھے محمد الیاس راجپوت نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منگلا کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Não foi possível carregar comentários
Parece que houve um problema técnico. Tente reconectar ou atualizar a página.
bottom of page