دینہ( رانا عاصم سے)دینہ میں مہنگائی سے تنگ عوام کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے، نگران حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوش رْبا اضافے نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، جبکہ ریگولر موٹر سائیکل لائسنس کی ایک سال کی فیس 980 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر کار / جیپ کی ایک سال کی فیس بڑھا کر 2280 روپے کر دی گئی ہے، اس سے قبل موٹرسائیکل اورکار کی 5 سال کے لائسنس کی فیس 1300 روپے تھی۔ ایل ٹی وی لائسنس اور ایچ ٹی وی لائسنس کی ایک سال کی فیس 2480 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ انٹرنیشل لائسنس کی فیس میں بھی 1830 سے 6030 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں لائسنس کی نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے، نگران حکومت کے اس اقدام سے غریب عوام کے لیے لائسنس بنوانا بھی مشکل ہو گیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comentários