top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

مچھروں کو دور رکھنے کے 6 انتہائی موثر طریقے............... مچھروں کو دور بھگائیں، گرمیوں کی حسین شاموں کا لطف اٹھائیں


ویب ڈیسک

گرمیوں کی شام ہو، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہوں اور آپ کا دل اس موسم سے لطف انداز ہونا چاہتا ہو، مگر ان مچھروں کا کیا، جو گرمیوں کی حسین شاموں کا لطف تباہ کر دیتے ہیں۔

گرچہ خوشبودار موم بتیاں اور مکھی اور مچھروں سے محفوظ رکھنے والے اسپرے اس سلسلے میں کار آمد ہیں، تاہم چند اور ایسے آسان طریقے بھی ہیں، جنہیں مچھروں کو بھگانے کے طور پر کم جانا جاتا ہے۔

یہاں مچھروں کو بھگانے کے7 ایسے انتہائی موثر طریقے بیان کئے جا رہے ہیں، جنہیں آپ کو ضرور آزمانا چاہیے۔

کافور

کافور کی چند گولیوں کو پانی میں ڈالیں اور اسے اپنے کمرے کے کارنر یا آوٹ ڈور ایریا میں رکھ دیں۔ یہ آپ کے لیے مچھروں کے خلاف رکاوٹ بنے گا۔ البتہ اسے خود سے دور رکھیں۔

آپ اسے تمام دروازوں اور کھڑکیوں کے نزدیک بھی رکھ سکتے ہیں۔ کافور کو جلائیں اور اسکے دھوئیں کو پھیلنے دیں.

گارلک اسپرے

مچھروں لہسن کی خوشبو سے نفرت کرتے ہیں۔ اس لیے لہسن کا اسپرے اپنے صحن اور باغ میں کرنے سے مچھروں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چند لہسن کے جوئے پس کر انہیں ایک اسپرے بوتل میں ڈال کرپانی میں مکس کر لیں اور اس کا چھڑکاو آوٹ ڈور، بیٹھنے کی جگہوںہر اس جگہ پر کریں، جہاں پر مچھروں کی یلغار رہتی ہو۔

ایپل سیڈر سرکے کا اسپرے

ایپل سیڈر اسپرے صرف صحت کے لیے مفید نہیں ہے، بلکہ یہ مچھروں کو دور بھگاتا ہے۔

ایک اسپرے بوتل میں پانی اور سرکہ ہم وزن لے لیں اور باہر جا نے سے پہلے اپنی جلد اور کپڑوں پر چھڑک دیں۔ آپ اسے اپنے گھر کے اطراف میں بھی چھڑک سکتے ہیں۔

بالکنیوں کی لائٹس آف رکھیں

مچھر لائٹ میں کشش رکھتے ہیں، اس لیے اپنی بالکنی کی لائٹس آف کر کے آپ اپنے گھر کے اطراف میں مچھروں کی تعداد کو کم کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو لائٹیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے تو پھر پیلی یا ایل ای ڈی لائٹس آن کریں، جوکہ عام سفید لائٹوں کے مقابلے میں مچھروں کے لیے کم کشش رکھتی ہیں۔

پیپر منٹ کا پودا

پیپر منٹ قدرتی طور پر مچھروں کو دور بھگاتا ہے۔ یہ اگانے میں آسان اور مہکتی ہوئی خوشبو دیتا ہے۔

اپنے گھر کے گرد پیپر منٹ کے پودے اگانے ،یا صرف بالکنی میں ان کے گملے رکھ کر مچھروں سے محفوط رہا جا سکتا ہے۔ آپ زیادہ حفاظت کے لیے اس کی پتیوں کو کچل کر انہیں اپنے ہاتھوں پر مل سکتے ہیں۔

نیم کا اسپرے

نیم کا تیل قدرتی کیڑے مار دوا ہے، جو مچھروں کو بھگانے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

ایک اسپرے بوتل میں پانی کے ساتھ نیم کا تیل اور تھورا سا لیکویڈ سوپ مکس کر کے اس کا چھڑکاو اپنے گھر اور صحن کے ارد گرد کریں۔ آپ اسے اپنی جلد پر بھی لگا کر مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page