top of page
Writer's pictureJhelum News

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)جہلم پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سمیت منشیات برآمد،ملزمان سے 02عدد مسروقہ موٹر سائیکل ،01کلو 320گرام چرس برآمد ،پنڈدادن خان پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چو ری میں ملوث ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 02عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ،جبکہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فرادون وقاص کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 01کلو 320گرام چرس برآمد کر لی گئ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page