top of page

موٹروے پولیس کی ناقص حکمت عملی۔ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اذیت کا شکار ۔ احتجاجی مظاہرہ


پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر) موٹروے پولیس کی ناقص حکمت عملی اور آئے روز نئے قوانین سے گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اذیت کا شکار، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں کھڑی کرکے انٹر چینج کے باہر احتجاجی مظاہرہ، آئی جی موٹروے پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کلرکہار موٹروے انٹر چینج جہاں سے تین بڑی سیمنٹ فیکٹریوں سے نکلنے والے لاکھوں ٹن سیمنٹ کی پیداوار کو ملک بھر میں پہنچانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں گڈز ٹرانسپورٹ کلرکہار کا رخ کرتی ہے، ٹرانسپورٹرز کے مطابق آئے روز موٹروے پولیس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم سخت اذیت کا شکار ہیں، اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری گاڑیوں کو کلرکہار انٹرچینج پر بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے، گزشتہ دو دن سے ہمارے پاس اصل کاغذات موجود ہونے کے باوجود کبھی فٹنس کبھی روٹ پرمنٹ درست نہ ہونے کے بہانے بنا کر گھنٹوں ذلیل کیا جاتا ہے اور بھاری جرمانےبھی کئے جاتے ہیں، اور اگر سالٹ رینج ایریا میں کسی گاڑی کو حادثہ پیش آئے تو گاڑی پر موٹروے پولیس کی جانب سے جان بوجھ کر ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہے ،گڈز ٹرانسپورٹرز نے آئی جی موٹروے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے جامع پالیسی بنائی جائے، کلرکہار موٹروے پولیس ایڈمن آفیسر غلام حسین سے میڈیا نے موقف لینے کی کوشش تو ایڈمن آفیسر نے اپنا موقف دینے سے گریز کیا اور بات افسران بالا پر ڈال دی جبکہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے پائے۔۔۔۔۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page