top of page

موٹروے پولیس نے کھو جانے والی 71 ہزار روپے سے زائد رقم تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دی



دینہ (ادریس چودھری)موٹروے پولیس نے کھو جانے والی 71 ہزار روپے سے زائد رقم تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق علی رضا نامی شخص موٹروے پر اسلام اباد کی جانب سفر کرتے ہوئے بھیرا منی سروس ایریا رکا، جہاں اس کا پرس گر گیا۔جس کا اسے علم نہ ہو سکا اور اس نے اپنا سفر جاری رکھا یاد انے پر جب اسے پرس نہ ملا تو اس نے موٹروے پولیس سے ہیلپ لائن 130 کے ذریعے مدد طلب کی۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پرس کی تلاش شروع کر دی گئی لیکن پرس نہ مل سکا۔اس صورتحال میں سروس ایریا میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی گئی تو پتہ چلا کہ پرس سروس ایریا کے ایک نجی ملازم نے اٹھایا تھا۔ لہذا موٹروے پولیس ملازم سے پرس اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر مالک کو اطلاع کر دی۔پرس میں 71 ہزار 500 روپے نقد رقم کے علاوہ اہم کاغذات موجود تھے۔ بعد ازاں تسلی کرنے کے بعد پرس مالک کے حوالے کر دیا گیا جس پر اس نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page