top of page

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی،پرس میں چھ لاکھ روپے کے زیورات 108675 پاکستانی روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے تین پرائز بانڈمالکان کے حوالے کر دیئے

دینہ ( ادریس چودھری سے)موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں کھانے کے لیے رکی۔جہاں ان کا پرس رہ گیا اور فیملی نے اپنا سفر جاری رکھا۔ پرس میں کل آٹھ لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھے۔یاد انے پر انہوں نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن130 ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔اطلاع پاتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے سروس ایریا کے قریب ترین پولیس موبائل نے مالکان سے رابطے میں رہتے ہوئے پرس کی تلاش شروع کر دی۔کافی تگو دو کے بعد پرس تلاش کر لیا گیا جس کی اطلاع مالک کو کر دی گئی۔پرس میں چھ لاکھ روپے کے زیورات 108675 پاکستانی روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے تین پرائز بانڈ موجود تھے۔باحفاظت پرس ملنے پر متعلقہ فیملی نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ فیملی سروس ایریا میں کھانے کے لیے رکی تھی۔ جہاں ان کا پرس رہ گیا تھا

0 comments

Komentarze

Oceniono na 0 z 5 gwiazdek.
Nie ma jeszcze ocen

Oceń
bottom of page