top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

موٹرسائیکل کو آگ لگنے سے جھلسنے والی بچی جاں بحق ھو گئی۔ویڈیو+نیوز+فوٹو


جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم میں پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹرسائیکل کو آگ لگنے سے جھلسنے والی بچی جان کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم میں جی ٹی ایس چوک اٹک پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹر سائیکل کو اچانک آگ لگ گئی جس پر ایک فیملی سوار تھی، موٹر سائیکل پر سوار قیصر سٹیج ڈیکوریٹر کی بچی آگ میں جھلس گئی۔موٹرسائیکل پر سوار بچی کو آگ نے شدید متاثر کیا تھا جسے فوری طور ہر جناح ہسپتال کے آئی سی یو برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گئی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page