top of page
Writer's pictureJhelum News

موٹرسائیکل پر فینسی نمبر پلیٹس کی بھرمار، پولیس چیک کرنے میں ناکام، کاروائی کا مطالبہ

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹرسائیکل پر فینسی نمبر پلیٹس کی بھرمار پولیس چیک کرنے میں ناکام شہر کے اکثر علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کی بھرمار جبکہ اکثر وارداتوں میں بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل ہی استعمال کیے جاتے ہیں ٹریفک پولیس بھی بے بس ہوچکی شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے بغیر نمبر پلیٹس اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے  تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کی  بھرمار ہوچکی کوئی بھی پوچھنے والا نہیں جبکہ محافظ اسکواڈ کے اہلکار سارا دن سڑکوں پر گھومتے رہتے ہیں اس کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اور نہ ہی ان کو روکا جاتا ہے ٹریفک پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر  شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں یہی موٹرسائیکل زیادہ تر استعمال ہوتے ہیں جن کی نمبر پلیٹس نہیں ہوتی یا وہ نمبر ہی جعلی ہوتا ہے  اس وقت شہر میں فینسی نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں کی بھرمار ہوچکی ہے جبکہ کئی پولیس اہلکار بھی یہی موٹرسائیکل استعمال کرتے نظر آتے ہیں کسی نمبر پلیٹس پر  چوہدری  ملک  راجہ ڈان اور اس طرح کے کئی اور  نام لکھے ہوتے ہیں جو  کہ قانوناً جرم ہے لیکن پولیس ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کرتی حالانکہ پولیس محافظ اسکواڈ کے اہلکار سارا دن پیٹرول خرچ کر کے بھی ان کو نہ ہی پکڑتے ہیں اور نہ ہی روکنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اکثر علاقوں میں چلنے والے بغیر نمبر پلیٹس اور فینسی نمبر پلیٹس والے موٹرسائیکلوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ایسے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ضلع جہلم میں بڑھتے ہوئے جرائم کے ہونے والے واقعات پر قابو پایا جاسکے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page