top of page

مولاناضیاء الرحمان مدنی کے قاتلوں کوگرفتارکرکے فی الفور قانونی کارروائی کی جائے۔حافظ عبد الحمید عامر


مولانا ضیاء الرحمان مدنی شہید ایک عظیم مصلح اور علمی خانوادے کے چشم و چراغ تھے۔مولانا مرحوم کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فی الفور قانونی کارروائی کی جائے۔حافظ عبدالحمید عامر

جہلم(محمد زاہد خورشید ) مولانا ضیاء الرحمان مدنی ایک عظیم مصلح اور علمی خانوادے کے چشم و چراغ تھے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ابی بکر اسلامیہ کراچی کے لیے مولانا مرحوم کی خدمات ایک سنہرا باب ہے۔ دینی حوالے سے حمیت اور غیرت رکھنے والے عالم دین تھے۔ طلبائے دین سے شفقت کے حوالے سے لوگ آپ کی مثالیں دیتے ہیں۔بلامبالغہ آپ کی شخصیت جامعہ ابی بکر اسلامیہ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ تھی، مذہبی حوالے سے درد دل رکھنے والے عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ نہایت افسوس ناک حادثہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ایک پرامن اور ملکی سلامتی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،ہماری امن پالیسی کا امتحان کیوں لیا جا رہا ہے؟ ہمارے علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟ ہم حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا ضیاء الرحمان شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف جلد از جلد سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ایسے ملک دشمن عناصر کے پس پردہ جو شر پسند عناصر ہیں، ان کو بھی بے نقاب کیا جائے ۔ جید علمائے کرام جو کہ ملک و ملت کا ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page