Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم: موسم برسات کی شدت کے ساتھ ہی ڈینگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے اینٹی ڈینگی اجلاس میں شریک افسران و اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے فوکل پرسنز کے جانب سے اجلاس کے شرکاء کو ڈینگی لاروا کی تلاش اور افزائش روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے اور ایسی موذی اور جان لیوا بیماری کو پھیلنے سے قبل اس کا تدارک ضروری ہے
Comentarios