جہلم: موسم گرما کی اڑھائی ماہ کی تعطیلات ختم، ضلع جہلم میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے، سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے۔
ضلع جہلم کے سکولز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا، پہلے دن مختلف نجی سکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم رہی۔ دوسری جانب سرکاری سکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہی رہی۔
موسم گرما کی تعطیلات آج سے ختم ہوگئی ہیں جس کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گر لز سکول سوا سات بجے لگیں گے جبکہ ایک بجے چھٹی ہوگی، گرلز سکولز میں جمعہ کے روز سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔بوائز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی ایک بچے ہوگی، بوائز سکول جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولوں میں گرلز سکول صبح پونے سات بجے اور بوائز سات بجے صبح کھلیں گے، سکینڈ شفٹ میں گرلز سکولز دوپہر ساڑھے بارہ بجے اور بوائز سکولز اڑھائی بجے سہ پہر تک کھلیں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے 6 جون سے 20 اگست تک اڑھائی ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
コメント