top of page

منہ زور آوارہ جانور خواتین کے ہاتھوں سے اشیاء خورد و نوش کےشاپر چھیننے لگے



پنڈدادنخان:مین بازار پنڈدادنخان میں ڈکیت جانوروں کا راج منہ زور آوارہ جانور خواتین کے ہاتھوں سے اشیاء خورد و نوش کےشاپر چھیننے لگے،متعدد میڈیا پرسن کئی بار اس معاملے پر ٹاؤن کمیٹی اور مقامی تحصیل انتظامیہ کو اگاہ کر چکے ہیں۔پنڈدادنخان: مین بازار میں کافی عرصہ سے آ وارہ جانوروں کا راج ہے درجنوں کی تعداد میں گائیں بیل بکریاں اور دیگر جانور تمام دن نوازش شہید چوک سے لے کر مین بازار غلہ منڈی سبزی منڈی میں گھومتے رہتے ہیں متعدد دفعہ اس مسئلے کو میڈیا کے ذریعے ہائی لائٹ کیا گیا ہے لیکن ٹاؤن کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اب یہ جانور اس حد تک دلیر ہو چکے ہیں کہ چلتی خواتین کے ہاتھوں سے اشیائے خوردونوش کے شاپر جھپٹنے لگے ہیں ان کے ڈر کے باعث متعدد مرتبہ کئی خواتین کو دوڑ لگانی پڑی بلکہ چند روز قبل ایک خاتون بچے سمیت فٹ پاتھ پر بھی جا گری تھی مذکورہ مسئلہ عرصہ دو ڈھائی سال سے اسی طرح حل طلب ہے تحصیل انتظامیہ اور ٹاؤن کمیٹی کی غفلت کے باعث کسی خاتون بچے یا کالج جانے والی بچیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے





0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page