top of page
Writer's pictureJhelum News

منہاج ماڈل سکول علامہ اقبال کیمپس اسلام پورہ جہلم کا سالانہ فنکشن و نتائج کا اعلان

منہاج ماڈل سکول علامہ اقبال کیمپس اسلام پورہ جہلم کا سالانہ فنکشن و نتائج کا اعلان

پروفیسر شریف ساجد، پرنسپل محمد زاہد خورشید، پرنسپل فیاض کمال اور جاوید اختر نے طلبہ کو انعامات دیئے

جہلم (محمد زاہد خورشید) محمد رضوان رشید ڈائریکٹر منہاج ماڈل سکول علامہ اقبال کیمپس اسلام پورہ جہلم کی زیر سرپرستی منہاج ماڈل سکول علامہ اقبال کیمپس اسلام پورہ جہلم کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا شاندار تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے مطابق پروگرام پیش کیئے اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد، سئنیر صحافی و پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ بوائز کالج جہلم محمد زاہد خورشید، پرنسپل منہاج ماڈل سکول فیاض کمال کیمپس جہلم سر فیاض کمال اور جاوید اختر بجٹ آفیسر ( ریٹائرڈ) ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے طلباء و طالبات کو انعامات دیئے۔

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page