top of page
Writer's pictureJhelum News

منگلا ہیملٹ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے بڑے ہال میں کمبائن مارشل ارٹ منگلا پریس کلب ادبی فورم منگلا کےاشتراک سے بڑی تقریب کا اہتمام

منگلا( آصف محمود چودھری سے) منگلا ہیملٹ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے بڑے ہال میں کمبائن مارشل ارٹ منگلا پریس کلب ادبی فورم منگلا کے اشتراک سے بڑی تقریب کا اہتمام چیف ایگزیکٹو سینیئر صحافی ملک شہزاد عوان مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے ایک اچھی کاوش ہے تمام منتظمین خراج تحسین کے لائق ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے پرنسپل اور انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے بچوں کی نشوونما کے لیے اور فزیکل سرگرمیوں کے لیے اپنا حال مہیا کیا جہاں پر بچوں کو کمبائن مارشل ارٹ سکھا کر معاشرے کے لیے مفید مند شہری بنایا جائے گا اور بچے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے ملک عامر شہزاد عوان نے کہا کہ منگلا ادبی فورم کہ صدر قیصر ملک سینیئر ٹیچر عدنان غلام مصطفی احسن جنرل سیکرٹری ادبی فورم منگلا میاں احمد رضا سینیئر صحافی منگلا پریس کلب کے صدر میاں فہیم رضوان منگلا پریس کلب کے بانی آصف محمود اور دیگر افراد کا مشکور ہوں اس کا جنہوں نے مثبت سرگرمی شروع کر کے بچوں کو سہولت فراہم کی تعلیم کے ساتھ صحت بھی بہت ضروری ہے جس کے لیے کھیل بھی ضروری ہے اس کھیل سے بچے اپنا دفاع کرنا سیکھیں گے بچوں نے اعلی مہارت کا مظاہرہ کیا جو ان کے ٹیچر نے بہت خوش اسلوبی سے سکھایا میں کامیاب کلاسیں شروع کرنے پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page