top of page

منگلا ہیملٹ۔ ایک جگہ دو بار فروخت کر دی گئی فریقین کے درمیان معاملہ الجھ گیا

منگلا( اصف محمود چوہدریJhelumnews.uk ) منگلا ہیملٹ میں ایک جگہ دو بار فروخت کر دی گئی فریقین کے درمیان معاملہ الجھ گیا تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے جگہ پر قابض شخص کی زمین کسی اور کو فروخت کر دی گئی گزشتہ کئی سالوں قبل یہ زمین مرحوم شخص نے لکھ کر دی تھی لیکن انتقال نہیں کروایا تھا اب اس کے مرنے کے بعد اس کے بیٹے عمران عرف مانی نے یہ زمین دوسرے شخص کو فروخت کر دی معاملہ کا پتہ چلنے پر پہلے سے قابض شخص نے کہا کہ یہ تو سراسر زیادتی ہے اب معاملہ الجھ کر رہ گیا ہے ارد گرد کے عوام نے بھی اس چیز کی بھرپور مذمت کی ہے کہ پہلے سے قابض شخص سے دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ابا جی نے کسی کو لکھ دی اور بیٹا جی نے کسی کو لکھ دی اس سے 20 لاکھ نقد لے لیا اور 15 لاکھ کا وقت دے دیا اب اس سے پیسے لے کر صاف انکاری ہو گیا کہ میں نے پیسے لیے ہی نہیں دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے تیسرے شخص کو بھی فروخت کی گئی ہے معاملہ سامنے دھوکہ دہی اور فراڈ کا ہے باپ کی بات کا وزن نہ رکھنے والے بیٹے کے بارے میں لوگ چہ مگوئیاں کر رہے ہیں

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page