منگلا( اصف محمود چوہدری) منگلا واپڈا کالونی گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے چوہدری منور حسین واپڈا ملازم کا گھریلو لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو گیا گھر کے افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تفصیلات کے مطابق دوران بارش واپڈا منگلا کالونی میں چوہدری منور حسین واپڈا ملازم کے گھر اسمانی بجلی گر پڑی جس سے مکان مکمل تباہ ہو گیا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاک ہو گیا معجزانہ طور پر گھر کے افراد موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے واپڈا انتظامیہ پولیس منگلا ریسکیو 1122 میر پور کا عملہ گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں منگلا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد ریاض آف بیام بھی موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے گھر کے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ گھر کے تمام افراد محفوظ رہے تمام امدادی کام میں مصروف عملے کی تعریف کی لاکھوں روپے کے سامان کا نقصان ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اس واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اگ اس طرح شدید تھی کہ گھر کا سامان کوئلہ بن گیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments